۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ مكتب تشیع و عزاداری (۴)

حوزہ/ کسی ملک کے ادارے اور حکومت کا ایک تکفیری جماعت سے مل کر اس ملک کے محب وطن شہریوں یا مخصوص علاقے یا عقائد کے لوگوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے اور نہ ہی وطن کے مفاد میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء و ذاکرین کانفرنس سے بزرگ عالم دین ،مفسر قرآن و پرنسپل جامعہ الکوثر اسلام آباد علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے ادارے اور حکومت کا ایک تکفیری جماعت سے مل کر اس ملک کے محب وطن شہریوں یا مخصوص علاقے یا عقائد کے لوگوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے اور نہ ہی وطن کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں اور ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے۔ ہم اس کانفرنس سے آپ کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملت تشیع سے امتیازی سلوک کر آپ حب الوطنی نہیں کر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیںاسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس، عزاداری نہیں رکے گی، علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجیں گی، علامہ شہنشاہ نقوی

” علامہ شیخ محسن نجفی نے ملک دشمن اور شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ’’ شیعوں کو کافر کافر کہنے کا مطلب پتا ہے تمہیں ؟ اہل سنت کی مستند کتب صحاح ستہ یعنی دو صحیحین ( صحیح بخاری ، صحیح مسلم ) اور چار سنن ( ترمذی , ابوداود , نسائی، ابن ماجہ)میں ایک سو باسٹھ (162) شیعہ راوی ہیں جن سے پندرہ ہزار چھ سو( 15600) روایتیں روایت کی گئی ہیں ۔اگر شیعوں کو کافر کہتے ہو تو پھر تمہیں صحاح ستہ سے ہاتھ اٹھانا پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .